امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی محکمے کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج ممبئی میں انڈیاMaritime Week کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں ساڑھے سات ہزار کلومیٹر کا ساحلی علاقہ ہے، 13 ساحلی ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے ہیں اور 23 اعشاریہ سات لاکھ مربع کلومیٹر کا خصوصی اقتصادی زون ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ بھارت اپنی کلیدی بحری پوزیشن، جمہوری اعتبار سے استحکام ہونے اور مضبوط بحریہ کی صلاحیتوں کے تناظر میں بھارت-بحرالکاہل خطے اور گلوبل ساؤتھ یعنی خطہئ جنوب کے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ملکوں کے درمیان ایک اہم رابطے کے طور پر کام کرتا ہے۔
اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ انڈیا Maritime Week، دنیا میں سب سے بڑی بحری کانفرنس میں سے ایک بن گیا ہے، جس میں 85 ممالک، 500 سے زیادہ نمائش کار اور 40 فورم شرکت کر رہے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ بحری شعبہ وکست بھارت کے سب سے مضبوط ستونوں میں سے ایک بن کر ابھر رہا ہے۔x