December 14, 2025 9:50 AM | Chhattisgrah Amit Shah

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کَل کہا ہے کہ نکسلی ازم سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا ہے اور صرف امن سے ہی ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کَل کہا ہے کہ نکسلی ازم سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا ہے اور صرف امن سے ہی ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں بستر اولمپکس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے 31 مارچ 2026 تک نسکل از کو ختم کرنے کے سرکار کے عہد کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ مرکز نے اگلے پانچ برسوں میں چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن کو ملک کے سب سے ترقی یافتہ قبائلی خطے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جناب شاہ نے کہا کہ نکسل ازم نے خطے میں ترقی کی رکاوٹ ڈالی ہے لیکن اِس کے خاتمے کے ساتھ ہی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ انھوں نے ماؤنوازوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور سماج کے اصل دھاریمیں شامل ہوجائیں۔

بستر کی بدلتی ہوئی صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ خوف کو امید سے بدل دیا گیا ہے، اب وہاں اسکول کی گھنٹیاں بج رہی ہیں جہاں گولیوں کی آواز آتی تھی اور وہاں سڑکیں، ریلیویز اور قومی شاہراہ بنائے جا رہے ہیں جہاں ترقی کا خواب دیکھنا بھی ممکن نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ اگلی بار جب بستر اولمپکس ہوں گے، نہ صرف بستر بلکہ پورا ملک نکسل کارروائیوں سے آزاد ہوگا۔