مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کَل پڈوچیری میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ اِس دوران پولیس، جیلوں، عدالتوں، استغاثہ اور فورنسک خدمات سے تعلق رکھنے والی اہم گنجائشوں کی موجودہ صورتحال اور اُن کی پیش رفت پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شاہ نے تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے معاملے میں مرکز کے زیرانتظام علاقے پڈوچیری کی تعریف کی اور اِن قوانین کے جلد از جلد نفاذ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ جناب شاہ نے صرف تمل زبان میں FIR درج کرنے کی ہدایت دی اور ضرورت پڑنے پر FIR کی دیگر زبانوں میں دستیابی کو یقینی بنانے کو کہا۔
Site Admin | May 14, 2025 9:38 AM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کَل پڈوچیری میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کا جائزہ لیا
