ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 5, 2025 9:36 AM | Amit Shah Goa

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل Taleigao میں ڈاکٹر شیامہ پرساد مکھرجی انڈو اسٹیڈیم میں منعقد ایک تقریب کے دوران گوا حکومت کے اہم فلاحی پروگرام ‘Mhaje Ghar Yojana’ کا آغاز کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل Taleigao میں ڈاکٹر شیامہ پرساد مکھرجی انڈو اسٹیڈیم میں منعقد ایک تقریب کے دوران گوا حکومت کے اہم فلاحی پروگرام ‘Mhaje Ghar Yojana’ کا آغاز کیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد حکومت اور کمیونٹی کی اراضی پر بنائے گئے مکانوں کو منضبط کرنا ہے اور طویل مدّت تک رہنے والوں کی ملکیت کے حقوق فراہم کرنا ہے۔ جناب شاہ نے 2 ہزار 452 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور اُن کا سنگِ بنیاد رکھا۔

گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، مرکزی وزیر شری پد نائک اور دیگر بہت سی شخصیتیں اس موقعے پر   موجود تھیں۔

اس موقعے پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ‘Mhaje Ghar Yojana’ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں NDA سرکاروں کی طرف سے کی گئی اصلاحی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے اسے فعال، مؤثر انتظامیہ اور حساس حکمرانی کے تئیں ایک ثبوت قرار دیا۔×