June 23, 2025 9:36 AM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل شام رائے پور میں نکسل ازم سے نمٹنے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل شام رائے پور میں نکسل ازم سے نمٹنے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ سات ریاستوں چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ جناب شاہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک اگلے سال 31 مارچ تک نکسل اِزم سے پاک ہوجائے گا۔ 

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہر سال برسات کے موسم میں آرام کرنے والے ماؤنواز اِس مانسون میں سکون سے نہیں سو پائیں گے کیونکہ ہماری سیکورٹی فورسز اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ رائے پور میں نکسل ازم پر ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز کی بہادری اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی وضع کردہ درست حکمت عملی کے سبب حکومت ملک کو نکسل اِزم کے مسئلے سے آزاد کرنے کا ہدف اگلے سال مارچ تک یقینی طور پر حاصل کرلے گی۔

 جناب شاہ نے نکسل اِزم کے راستے پر بھٹکنے والے تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور چھتیس گڑھ حکومت کی ہتھیار ڈالنے کی پالیسی کا فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار اور چھتیس گڑھ کی حکومت   خودسپردگی کرنے والے ماؤنوازوں سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی اور اِس سے بھی زیادہ مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔