October 5, 2025 9:45 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ صرف سودیشی مصنوعات کے استعمال کی، وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر عمل کریں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ صرف سودیشی مصنوعات کے استعمال کی، وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر عمل کریں۔ وہ مہاراشٹر کے اہلّیا نگر ضلعے میں، پدم شری ڈاکٹر وِٹھّل رائو وِکھّے پاٹل اورپدم بھوشن ڈاکٹر بالا صاحب وِٹھّل رائو وِکھّے پاٹل کے مجسّمے کی نقاب کشائی کے بعد اظہارِ خیال کر رہے تھے۔
جناب شاہ نے زور دے کر کہا کہ بھارت، جہاں 140 کروڑ لوگوں کی آبادی ہے، ایک وسیع مارکیٹ کی نمائندگی کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر شہری، ملک میں ہی تیار کی گئی مصنوعات کے استعمال اور فروغ کو، اجتماعی طور پر پسند کریںتو اِس سے ملک کی معاشی ترقی کو خاطر خواہ رفتار ملے گی۔ وزیرداخلہ نے یہ بھی یقین دلایا کہ مرکزی حکومت، مہاراشٹر میں موسلادھار بارش سے متاثرہ کسانوں کو بروقت امداد فراہم کرے گی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔