ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2025 2:52 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ میں آپریشن بلیک فاریسٹ کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر آج نئی دلّی میں سی آر پی ایف،چھتیس گڑھ پولیس، ڈی آر جی اور کوبرا اہلکاروں کی عزت افزائی کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ میں آپریشن بلیک فاریسٹ کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر آج نئی دلّی میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس CRPF، چھتیس گڑھ پولیس، ضلع ریزرو گارڈ DRG اور کوبرا اہلکاروں کی عزت افزائی کی۔ سکیورٹی فورسز نے نکسلیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کی گئی اِس کارروائی میں 31 بدنام نکسلیوں کو ہلاک کیا تھا۔ یہ آپریشن چھتیس گڑھ، تلنگانہ سرحد پر Kurraguttalu کی پہاڑیوں میں اِس سال 21 اپریل 11 مئی کے درمیان انجام دیا گیا تھا۔ جناب شاہ نے کہا کہ آپریشن کے دوران جوانوں کی بہادری کو نکسلیوں کے خلاف کارروائیوں کی تاریخ میں سنہرے باب کے طور پر یاد کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت تب تک چین سے نہیں بیٹھے گی، جب تک کہ سبھی ماؤنواز یا تو خود سپردگی کردیتے ہیں، پکڑے جاتے ہیں یا پھر ملک کو نکسل سے پاک نہیں بنا دیا جاتا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔