April 23, 2025 2:50 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کے ہلاک ہونے کے پیش نظر سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت دہشت گردی کے آگے نہیں جھکے گا

 

وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلگام پہنچنے کے بعد سب سے پہلے جموں وکشمیر کے Baisaran جنگلاتی علاقے میں واقع دہشت گردانہ حملے کی جگہ کامعائنہ کیا اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکاری میڈیکل کالج اننت ناگ اسپتال میں داخل زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ قابل وثوق سرکاری ذرائع کے مطابق پہلگام دہشت گردانہ حملے میں دو مقامی افراد سمیت 26 سیاح ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس اور انٹلیجنس ایجنسیوں نے تین حملہ آوروں کے تصویری خاکے جاری کئے ہیں۔ پہلگام میں ہلاک ہوئے سیاحوں کے احتجاج میں کشمیر وادی میں پورے دن کا مکمل بند رکھا گیا ہے۔ سبھی دکانیں، اہم بازار اور مقامی صنعتی اور پیداواری اکائیاں بند ہیں۔ سرکاری ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔