مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں وزارت داخلہ کے کام کاج پر بحث کے دوران TMC ایم پی ساکیت گوکھلے کے ذریعے CBI کا معاملہ اٹھانے پر اعتراض جتایا ہے۔ بحث کی شروعات کرتے ہوئے جناب گوکھلے نے CBI کا معاملہ اٹھایا، جس پر حزب اقتدار کے ممبران نے احتجاج کیا۔ ایوان میں جناب گوکھلے کے بیان کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ CBI وزارت داخلہ کے اندر نہیں ہے اور TMC کے ممبر کو وزارت داخلہ کے کام کاج پر ہی اپنی بات کہنی چاہئے۔
Site Admin | March 19, 2025 10:33 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹی ایم سی ایم پی ساکیت گوکھلے کے ذریعے سی بی آئی کا معاملہ اٹھانے پر اعتراض جتایا ہے