ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹس لمیٹڈ NCEL، نیشنل کوآپریٹو آرگنِک لمیٹڈ NCOL اور بھارتیہ بیج سہ کاری سمیتی لمیٹڈ BBSSL کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے نئی دلّی میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تینوں نیشنل کوآپریٹو ادارے 2023 میں قائم کیے گئے تھے، جس کا مقصد کوآپریٹو برآمدات، نامیاتی پیداوار اور معیاری بیجوں کے فروغ کے لیے نگراں ادارے کے طور پر خدمات انجام دے سکیں۔ انہوں نے اس بات زور دیا کہ یہ اقدامات متعلقہ وزارتوں، محکموں اور ایجنسیوں کے اشتراک سے حکومت کے ہمہ جہت نظریے کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے تین نئی اور مخصوص مصنوعات پر توجہ دیتے ہوئے NCEL کے لیے برآمدات میں 2 لاکھ کروڑ روپے کا ہدف طے کیا ہے، جو کہ فی الحال بھارت سے برآمد نہیں کی  جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ کوآپریٹو اداروں کی تمام برآمدات NCEL کے ذریعے کی جائیں گی، جس کا  ٹرن اوور 20 سے 30 ہزار کروڑ روپے رہنے کا امکان ہے۔ جناب شاہ نے دالوں کی درآمدات کے لیے افریقہ اور میانما میں NCEL دفاتر قائم کرنے کی تجویز رکھی اور ایک ڈیڈی کیڈٹ ویب سائٹ کے فروغ کی تجویز پیش کی تاکہ کوآپریٹو ممبران کو عالمی مانگ کو سمجھنے میں مدد دی جا سکے اور اُن کی سپلائی کی صلاحیتوں کو ساجھا کیا جا سکے۔×