مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مجاہد آزادی ٹھاکر روشن سنگھ کو اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے کہا کہ غیر معمولی بہادری اور دلیری کے ساتھ ٹھاکر روشن سنگھ نے برطانوی اقتدار کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں اور نوجوانوں کو منظم ہو کر مسلح انقلاب کا راستہ اپنانے کی ترغیب دی۔
انہوں نے کہا کہ کاکوری ٹرین ایکشن کے ذریعے اس عظیم مجاہد آزادی نے ملک کے وسائل کی لُوٹ مار کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ روشن سنگھ مادرِ وطن کے دفاع میں ہر بھارتی کیلئے ہمیشہ ایک تحریک اور ترغیب کا ذریعہ رہیں گے۔×