آج لوک سبھا میں آپریشن سندور پر پھر سے خصوصی بحث شروع ہوئی۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آپریشن مہا دیو کے دوران کَل بھارتی فوج، CRPF اور جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں نے، اُن تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے تین رائفلیں بھی برآمد ہوئیں، جن کا پہلگام دہشت گردانہ حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ جناب امت شاہ نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ تین دہشت گردوں سلیمان شاہ، جبران اور حمزہ افغانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان A زمرے کا دہشت گرد تھا، جو پہلگام اور Gagangir دہشت گردانہ حملوں میں بھی ملوث تھا۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ خفیہ اداروں کے پاس اُس کے رول کے بارے میں کافی ثبوت موجود ہیں۔
جناب شاہ نے سابق وزیرِ داخلہ پی چدمبرم کے ایک بیان پر، اُن کی نکتہ چینی کی۔ جناب چدمبرم نے اپنے بیان میں پاکستان کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اِس بات کا ثبوت پیش کیا جائے کہ دہشت گرد، پاکستان سے آئے تھے۔
Site Admin | July 29, 2025 2:42 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں اعلان کیا ہے کہ سری نگر کے اضلاع میں آپریشن مہادیو کے تحت پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے