May 17, 2025 9:36 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں کے بھارت کے مناسب جواب نے پوری دنیا کو حیرت زدہ اور پاکستان کو خوف زدہ کردیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج واضح طور پر کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت دہشت گردانہ حملوں کیلئے منھ توڑ جواب دے رہا ہے اور دنیا اِسے دیکھ کر حیرت زدہ اور پاکستان اِس سے خوف زدہ ہے۔ گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے تحت 700 کروڑ روپئے کی مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد گاندھی نگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے جواب میں بھارت کی مسلح افواج کی جانب سے کی گئی فیصلہ کن کارروائی کی ستائش کی۔ آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ پاکستان میں واقع جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی تنظیموں کے دہشت گردانہ کیمپوں کو تباہ کرکے لیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے بھارتی مسلح افواج کی مثالی حصولیابیوں کی ستائش کی اور دہشت گردی کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے کے حکومت کے موقف کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر بھارتی شہریوں کے خلاف کوئی بھی دہشت گردانہ کارروائی کی گئی تو ہماری جوابی کارروائی دوگنی مضبوط ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔