April 17, 2025 3:02 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی بہادری کی ستائش کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہ بات دہرائی ہے کہ آئندہ برس 31 مارچ تک ملک سے نکسلیوں کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا اور CRPF کے جوان اِس میں انتہائی اہم رول ادا کریں گے۔ وزیر داخلہ آج صبح مدھیہ پردیش کے Neemuch میں CRPF کے 86 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کا نکسلزم کے مکمل خاتمے کا عزم، آپ کی غیر معمولی بہادری کے بَل بوتے پر ہی پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوبرا بٹالین کے فوجی ملک سے نکسلیوں کے خاتمے کیلئے انتھک کام کررہے ہیں۔ ملک کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ سکیورٹی دستوں کی دلیری کی داستان تاریخ میں سنہروے لفظوں میں لکھی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے CRPF کے شہید ہوئے جوانوں کے کنبوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں شہداء کے کنبوں کا تعاون قابل قدر ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا، جوانوں کو بہادری کے ایوارڈز عطا کئے اور شہید اِستھل پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اِس تقریب میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور CRPF کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔