مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سال 2030 کے دولت مشترکہ کھیلوں کی احمد آباد میں میزبانی سے متعلق بھارت کے دعویداری کو منظوری ملنے پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ یہ بھارت کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر نمایاں مقام دلانے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی انتھک کوششوں کا اعتراف ہے۔ دولت مشترکہ کھیلوں کے ایگزیکٹیو بورڈ نے آج اس بات کی تصدیق کی کہ وہ سال 2030 میں منعقد ہونے والے صد سالہ دولت مشترکہ کھیلوں کیلئے بھارت کے احمد آباد کو مجوزہ شہر کے طور پر پیش کرے گا۔ x
Site Admin | October 15, 2025 10:59 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سال 2030 کے دولت مشترکہ کھیلوں کی احمد آباد میں میزبانی سے متعلق بھارت کے دعویداری کو منظوری ملنے پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے