January 10, 2026 9:51 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دے کر کہا ہے کہ کسی بھی ریاست کی ترقی میں امن وقانون کا رول اہم ہوتا ہے

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی محکمے کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ جن ریاستوں میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہے، وہاں سرمایہ کار ہمیشہ زیادہ دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔ آج جے پور میں کانسٹبلز کے تقرر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے کہا کہ کئی طرح کے چیلنجوں کے باوجود راجستھان سرکار نے امن و قانون کو خصوصی توجہ دی ہے اور اِس کے نتیجے میں ریاست اب سرمایہ کاروں کیلئے ایک ترجیحی مقام کے طور پر ابھری ہے۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جب نوجوانوں کو کسی طرح کی بدعنوانی کے بغیر ملازمت دی جاتی ہے تو ریاست بھی ترقی کرتی ہے۔
نئے بھارتیہ نیائے سنہیتا کی خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے کہا کہ اِس کے پوری طرح نافذ ہوجانے کے بعد FIR کے درج ہونے کے تین سال کے اندر اندر متعلقہ کیسوں کی سماعت سپریم کورٹ تک میں ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اِس طرح بار بار ملتوی کئے جانے کا طویل عرصے سے چلا آرہا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، راجستھان کے وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما نے کہا کہ اُن کی سرکار نے پولیس فورس کو جدید طرز پر ڈھالنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اِس پروگرام کے دوران وزیرِ داخلہ نے راجستھان پولیس کے نئے بھرتی کئے گئے 10 ہزار کانسٹبلز کو تقرر نامے سونپے۔