مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت، ملک کے ہر گائوں میں کھیلوں کو لے جانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے آج نئی دلّی میں اکیسویں عالمی پولیس اور فائر گیمز کے بھارتی دستے کا خیر مقدم کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ جناب شاہ نے کہا کہ پچھلے دس سال میں کھیلوں کو کافی اہمیت دی گئی ہے اور کھیلوں کا بجٹ پانچ گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت سال 2036 اولمپکس کی تیاری کر رہی ہے اور اِس کے تحت قریب تین ہزار کھلاڑیوں کو ہر مہینہ پچاس ہزار روپئے کی مدد دی جارہی ہے۔ جناب شاہ نے یقین ظاہر کیا کہ بھارت، سال 2036 کے اولمپکس مقابلوں میں تمغے جیتنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں سے ایک ہوگا۔
Site Admin | July 18, 2025 9:45 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دے کر کہا ہے کہ حکومت، کھیلوں کو ملک کے ہر گاؤں تک لے جانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے