مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاستوں کے ریلیف کمشنروں سے کہا ہے کہ وہ اگلے 90 دن کے اندر اندر ہر ضلعے کے لئے قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے کا ضلع کا منصوبہ تیار کریں۔ وہ آج نئی دلی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریلیف کمشنروں نیز قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی فورسز کی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ سرکار قدرتی آفات کی صورت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کی بھی جان ضائع نہ ہونے کی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ گذشتہ دس سال میں بھارت نے صلاحیت سازی، رفتار اور درستگی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی اور عالمی تمازت کی وجہ سے دنیا قدرتی آفات کے تعلق سے فکرمند ہے۔
Site Admin | June 16, 2025 2:42 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاستوں کے ریلیف کمشنروں سے کہا ہے کہ وہ اگلے 90 دن کے اندر اندر ہر ضلعے کے لئے قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے کا ضلع کا منصوبہ تیار کریں