مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی نریندر مودی سرکار کی پالیسی کا اعادہ کیا۔ راجیہ سبھا میں کل وزارت داخلہ کے کام کاج کے بارے میں بحث کا جواب دیتے ہوئے جناب شاہ نے اجاگر کیا کہ گزشتہ دس سال میں حکومت نے سیاسی عزم اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک کی سلامتی کو مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ماضی میں تین بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے اس کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ یہ تین چیلنجز، جموں و کشمیر میں دہشت گردی، بائیں بازو کی انتہا پسندی اور شمال مشرق میں شورش تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار کے تحت دہشت گردی، نکسلزم اور انتہا پسندی مکمل طور پر ختم ہونے کے قریب ہیں۔
وزیر داخلہ نے اُجاگر کیا کہ NDA حکومت کے دوران جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں 70 فیصد کمی آئی ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات بھی تیزی سے کم ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے سال مارچ تک بھارت سے نکسلزم کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔x