July 10, 2025 9:45 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں مشرقی زونل کونسل کی 27ویں میٹنگ کی صدارت کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج رانچی میں مشرقی زونل کونسل کی 27 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب شاہ نے اگلے سال 31 مارچ تک ملک کو نکسلیوں سے پاک کرانے کے عہد کا اعادہ کیا۔ جناب شاہ نے ماؤنواز کے خلاف بے مثال کامیابی حاصل کرنے کی بھی ستائش کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایسا سبھی ریاستوں کی جانب سے اتحاد کا مظاہرہ کرنے اور سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ تین نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ کیلئے مشرقی خطے کی ریاستوں کے ذریعے مزید کوششیں کئے جانے کی ضرورت ہے۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ علاقائی کونسل، اب کارروائی کرنے والے پلیٹ فارمز بن گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2004 اور 2014 کے درمیان علاقائی کونسل کی کُل 25 میٹنگیں منعقد کی گئی تھیں، جبکہ 2014 اور 2025 کے درمیان اِن میٹنگوں کی تعداد دوگنا ہوکر 63 ہوگئی ہے۔

میٹنگ میں Masanjore باندھ، طیب پور بیراج اور اندرپوری ذخائر سے متعلق زیر التوا معاملات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ اِس کے علاوہ بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان ذمہ داریوں کی تقسیم سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا اور آپسی اتفاقِ رائے سے اُن کے حل کی خاطر فیصلہ کن اقدامات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اِس میٹنگ میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور مغربی بنگال کے خزانے کے وزیر، چیف سکریٹریوں، ممبر ریاستوں کے دیگر سینئر اہلکار اور مرکزی حکومت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

میٹنگ کے بعد بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آکاشوانی کو بتایا کہ طویل مدت سے زیر التوا Indrapuri Dam Sagar Reservoir کا معاملہ حل کرلیا گیا ہے۔

مغربی بنگال کی خزانے کی وزیر چندرما بھٹّا چاریہ نے کہا کہ میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ نے ہدایت دی ہے کہ ریاستوں کے مابین تال میل قائم کرکے زیر التوا معاملات کو حل کیا جانا چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔