مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج جموں کے اپنے دورے کے دوران، جموں میں وِکرم چوک اور Tawi پُل سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ وزیر داخلہ آج ضلع کے سب سے زیادہ متاثرہ گاؤں Manguchak بھی جائیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے ہمراہ جناب شاہ وکرم چوک کے نزدیک Tawi پُل پر رُکے اور دریا سے متصل علاقوں میں ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ جناب شاہ سیلاب کی صورتحال اور راحتی کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے کَل رات جموں پہنچے ہیں۔ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کریں گے۔ جناب شاہ راج بھون میں سیلاب سے متعلق راحت رسانی اور اچانک سیلاب سے سرحدی سکیورٹی گِرڈ کو ہونے والے نقصانات کے سلسلے میں دو میٹنگوں کی صدارت بھی کریں گے۔×
Site Admin | September 1, 2025 2:54 PM | J&K Flood Centre
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں شہر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وہ بچاؤ اور بحالی کے کام کا جائزہ لیں گے۔