مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آپریشن سندور کو بھارت کی سکیورٹی کی حکمت عملی میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے اِس کی ستائش کی ہے۔ گجرات کے گاندھی نگر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور بھارت کی قومی سکیورٹی کے تئیں رد عمل میں ایک تاریخی تبدیلی ہے۔ جناب شاہ نے زور دیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت میں بھارت کی مسلح افواج نے، پاکستان کے کافی اندرونی علاقے میں گھس کر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے پہلی مرتبہ ہماری افواج نے پاکستان کے 100 کلو میٹر اندر جاکر دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کردیا۔
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج 1500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے عوام پر مرکوز مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور اُن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر داخلہ گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ صبح میں احمدآباد کے سائنس سٹی میں گجرات اسٹیٹ کوآپریٹو یونین کی طرف سے منعقد ہونے والی ایک کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
ترقی یافتہ بھارت میں امداد باہمی کے رول کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ کانفرنس امداد باہمی کے بین الاقوامی سال کی تقریبات کے حصے کے طور پر منعقد ہورہی ہے۔ اِس کا مقصد امداد باہمی کی وزارت کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کو سمجھنے کا موقع فراہم کرنا ہے، ساتھ ساتھ ہی ریاست میں امداد باہمی کی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے۔ گاؤں، Taluka، ضلع اور ریاستی سطحوں پر مختلف امداد باہمی کے اداروں کے تقریباً 4500نمائندے اس کانفرنس میں موجود رہیں گے۔ بعد میں جناب شاہ ایک نئے تعمیر شدہ نرسنگ کالج کا افتتاح کرنے کیلئے Mehasana ضلعے میں Gozaria گاؤں جائیں گے اور اُسی مقام پر ایک جلسے سے خطاب کریں گے۔ جناب شاہ سہ پہر میں Mehasana کے 17 گاوؤں میں منجمد یعنی فریز کئے گئے آلو کے پروسسنگ پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔
شام میں وہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے مختلف بنیادی ڈھانچ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ مختلف KVIC اسکیموں کے مستفیدین کو کٹس بھی تقسیم کریں گے۔