مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارت کو سال 2029 کے عالمی پولس اور فائر گیمز کی میزبانی کیلئے نامزد کئے جانے پر مسرت کا اظہارکیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ یہ ہر شہری کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اس پُروقار انعقاد کی بولی جیتنا، ملک میں کھیلوں کے بڑھتے بنیادی ڈھانچے کا عالمی اعتراف ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ احمدآباد کو انعقاد کے مقام کے طور پر چُنا جانا، کھیلوں کے انعقاد کے مقام کے طور پر شہر کی بڑھتی ساکھ کی علامت ہے۔ عالمی پولس اور فائر گیمز میں پولس، فائر اور آفات سے نمٹنے کی خدمات کے کھلاڑی یکجا ہوں گے اور 50 سے زیادہ کھیلوں میں مقابلہ آرائی کریں گے۔
Site Admin | June 27, 2025 10:16 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارت کو سال 2029 کے عالمی پولس اور فائر گیمز کی میزبانی کیلئے نامزد کئے جانے پر مسرت کا اظہارکیا ہے
