مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش کے تناظر میں آج گجرات، ہماچل پردیش، راجستھان، اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے وزراء اعلیٰ سے بات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب شاہ نے کہا کہ ضرورت کی اِس گھڑی میں لوگوں مدد کیلئے ریاستوں میں مناسب تعداد میں NDRF ٹیموں کو تعینات کیا گیاہے اور ضرورت پڑنے مزید کُمک بھیجی جاسکتی ہے۔ انہوں نے ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کو مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ x
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج پونے میں اہمیت کی حامل تین پہل کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اِن اقدامات میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی NDA میں باجیراؤ پیشوا اوّل کے گھوڑے پر سوار مجسمے کی نقاب کشائی، Jayaraj اسپورٹس اور کنونشن سینٹر کا افتتاح اور PHRC Lifespace Health City پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھے جانے کی تقریب شامل ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 2014 سے بھارت میں بنیادی ڈھانچے کی تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی معیشت، دنیا میں اب چوتھے نمبر پر ہے اور یہ 2047 تک دنیا کی سرکردہ معیشت بن جائے گی۔
Site Admin | July 4, 2025 9:52 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بارش سے متاثرہ پانچ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی اور مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی
