مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج Taleigao میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں گوا حکومت کی اہم فلاح وبہبود کی اسکیم Mhaje Ghar یوجنا کا آغاز کیا۔ اِس اسکیم کا مقصد، سرکاری زمین اور کمیونٹی آراضی پر تعمیر مکانات کو باضابطہ طور پر منظوری دینا اور طویل عرصے سے رہ رہے لوگوں کو مالکانہ حقوق فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے آج دو ہزار 452 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔ آج قانونی طور پر منظوری دیئے جانے سے گوا حکومت نے 11 لاکھ افراد کو مالکانہ حقوق فراہم کئے ہیں اور اِس سے تقریباً گوا کی نصف آبادی کو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنی ترقی کی رفتار کے لحاظ سے گوا کے 2037 تک ایک ترقی یافتہ ریاست بننے کا امکان ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے ریاست بھر میں بنیادی ڈھانچے کے مختلف اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔
Site Admin | October 4, 2025 9:48 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج Taleigao میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں گوا حکومت کی اہم فلاح وبہبود کی اسکیم Mhaje Ghar یوجنا کا آغاز کیا