مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج 1975 میں ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئے کانگریس کی یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی ہے کہ اس کی وجہ ملک کی سلامتی کا تحفظ کرنا نہیں بلکہ اُس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی حکومت بچانا تھا۔ جناب شاہ نے نئی دلّی میں ایک یادگاری تقریب ’آپات کال کے پچاس سال‘ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب شاہ نے ہر کسی پر یہ یاد رکھنے کیلئے زور دیا کہ لاکھوں افراد نے اس ملک کی جمہوریت کی خاطر لڑنے کیلئے اپنی زندگیوں، روزگاروں اور کنبوں کی قربانی دی۔ جناب شاہ نے اِس بات کا ذکر کیا کہ ملک اس لڑائی کو اس لئے جیت پایا کہ یہاں کے عوام کبھی بھی تانا شاہی کو برداشت نہیں کریں گے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کے عوام کو محض آزاد رہنے کے خیال بھر کیلئے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پر ایک کتاب لکھی ہے اور کَل اس کا اجراء کیا جائے گا۔
Site Admin | June 24, 2025 9:49 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج 1975 میں ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئے کانگریس کی یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی