مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ ہندی کو دیگر بھارتی زبانوں کا ساتھی سمجھنا چاہئے نہ کہ حریف۔ انھوں نے زبان کو قوم کی روح قرار دیا۔ سرکاری زبان کے محکمے کی گولڈن جبلی کے موقع پر جناب شاہ نے زور دیا کہ حکمرانی میں لوگوں کی زبان کی عکاسی ہونی چاہئے۔ انھوں نے ایک بھارت سریشٹھ بھارت اور بھاشا سنگم جیسے اقدامات کو اجاگر کیا جو لسانی اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔ اِن میں طالب علموں کو تمام 22 سرکاری زبانوں میں 100 عام جملوں کا درس دینا شامل ہے۔ جناب شاہ نے درجہ پانچ تک مادری زبان میں پڑھائی پر قومی تعلیمی پالیسی کی توجہ کی بھی حمایت کی جس کا مقصد ثقافت کو محفوظ کرنا اور تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
Site Admin | June 26, 2025 9:49 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ ہندی کو دیگر بھارتی زبانوں کا ساتھی سمجھنا چاہئے نہ کہ حریف
