مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر کے مشن کے حصول کی خاطر تعلیمی ڈگریوں کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور خود کو اِس کیلئے وقف کردیں۔ آنند میں Charusat یونیورسٹی کے 15ویں جلسۂ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ امرت کال کے دوران بھارت کو عالمی مہارت تک بلندی عطا کرنے کی ذمے داری صرف نوجوان نسل پر ہے۔جناب شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ قومی تعلیمی پالیسی تحقیق اور ہنرمندی کے فروغ کو ترجیح دیتے ہوئے بھارت کو معلومات کے ایک عالمی سُپر پاور میں تبدیل کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کے اسٹارٹ اَپ ایکو نظام نے نوجوانوں کو روزگار تلاش کرنے والوں کے بجائے انھیں روزگار فراہم کرنے والا بنا کر بااختیار بنایا ہے اور وہ ملک کی اقتصادی مضبوطی میں تعاون کر رہے ہیں۔
Site Admin | January 13, 2026 9:47 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر کے مشن کے حصول کی خاطر تعلیمی ڈگریوں کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور خود کو اِس کیلئے وقف کردیں