May 19, 2025 10:18 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں نئے اوورسیز سِٹی زَن آف انڈیا، OCI پورٹل کا آغاز کیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں نئے اوورسیز سِٹی زَن آف انڈیا، OCI پورٹل کا آغاز کیا۔ یہ نیا پورٹل، موجودہ 50 لاکھ سے زیادہ OCI کارڈ ہولڈرس اور نئے صارف کو بہتر طور پر کام کرنے کی سہولت، جدید سکیورٹی اور صارف دوست تجربہ فراہم کرے گا۔ اِس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت، OCI کارڈ ہولڈرس کو عالمی درجے کی امیگریشن سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین صارف اِنٹرفیس کے ساتھ نیا OCI پورٹل بیرون ملک آباد شہریوں کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
جناب شاہ نے اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رہ رہے بہت سے بھارت نژاد شہریوں کے لیے یہ یقینی بنایا جانا چاہیے کہ بھارت آنے یا یہاں قیام کے دوران انہیں کسی طرح کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔