مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ مالویہ جی تعلیم کو سماجی اصلاح کا بنیادی منتر مانتے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بنارس ہندو یونیورسٹی کے قیام کے ذریعے مہامنا نے نوجوانوں کو بھارتی ثقافتی اقدار میں پنہاں جدید تعلیم کی طرف ترغیب دی۔ جناب شاہ نے کہا کہ مالویہ جی نے پریس کو ملک کی تعمیر میں ایک طاقتور وسیلے میں تبدیل کرنے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ انھوں نے کہا کہ چھوت چھات کے خاتمے اور کسانوں کی بہبود کیلئے ان کی تا عمر کوشش اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری وجپئی کو اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار کے مطابق، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مہامنا اور اٹل جی کے ایک ترقی یافتہ بھارت کے تئیں خیالات و ویژن اور سماجی ہم آہنگی، مساوات اور انصاف کا اُن کا پیغام ہمیشہ لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں عظیم رہنما جدید بھارت کے ویژنری معیار ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر غازی پور میں پنڈت مدن موہن مالویہ انٹر کالج میں ایک یادگاری تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔ آج مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کا 164 واں اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا 101 واں یوم پیدائش ہے۔
Site Admin | December 25, 2025 9:47 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا