February 27, 2025 9:24 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہ کہتے ہوئے سماجی اصلاح کار نانا جی دیشمکھ کی خدمات کی ستائش کی، کہ بہت سے لوگ نہ مٹنے والے اثرات چھوڑتے ہیں اور کسی دور کی تبدیلی کا باعث بنتے ہیں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہ کہتے ہوئے سماجی اصلاح کار نانا جی دیشمکھ کی خدمات کی ستائش کی، کہ بہت سے لوگ نہ مٹنے والے اثرات چھوڑتے ہیں اور کسی دور کی تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔ جناب شاہ دیشمکھ کی پندرھویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مدھیہ پردیش کے شہر ستنا میں ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ آرٹ، سیاست، صنعت اور خدمات کے شعبے میں ان کی خدمات کی یاد دہانی کراتے ہوئے، جناب شاہ نے کہا کہ انھوں نے ان تمام شعبوں میں ایک لافانی اثر چھوڑا ہے۔