مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج مہاتماجیوتی با پھولے کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے کہا کہ جیوتی با پھولے ایک عظیم سماجی مصلح تھے، جنہوں نے تعلیم کو سماجی تبدیلی کیلئے ایک اہم عنصر تسلیم کیا۔ وزیر داخلہ مزید کہا کہ انہوں نے نہ صرف خواتین کو جدید تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی، بلکہ معاشرے کو سماجی برائیوں سے نجات دلانے کیلئے لگاتار کوششیں کیں۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ جیوتی با پھولے نے، جو Satyashodhak سماج قائم کیا تھا، وہ مساوات اور سماجی انصاف کی ایک بلند آواز بن گیا اور اس سے ملک کی جامع تعمیر کی راہ ہموار ہوئی۔
Site Admin | November 28, 2025 2:54 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج مہاتماجیوتی با پھولے کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے