مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج لکھنؤ، ترواننت پورم، تِریچی، کالی کٹ اور امرتسر ہوائی اڈوں پر Fast Track Immigration- Trusted Traveller پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کا مقصد بین الاقوامی سطح پر آمد ورفت کو تیز اور بلارُکاوٹ بنانا اور Immigration کی منظوری میں سہولت پیدا کرنا ہے۔ یہ بھارتی شہریوں اور دیگر ممالک سے آنے والے بھارتی اُوَرسیز شہریوں کیلئے زیادہ سہولت فراہم کرے گا۔ یہ پروگرام e-Gates یا Automated Border Gates پر چلایا جائے گا، جس سے Immigration کی منظوری میں کم سے کم انسانی دخل ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ فاسٹ ٹریک Immigration پروگرام ایک پُراعتماد Traveller پروگرام ہے، جو Immigration، تیز اور رکاوٹ سے مبّرا بناتا ہے۔
S/B 1400-Amit Shah Fast Trackcut-1