مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج لالہ لاجپت رائے کو، اُن کے شہیدی دِوس پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب شاہ نے بھارت کی تحریکِ آزادی میں لالہ لاجپت رائے کے انقلاب پسند نظریات اور مسلح انقلاب کو منظم کرنے اور اس کا اہتمام کرنے نیز غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کو تحریک دینے کیلئے مجاہدِ آزادی کو یاد کیا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ لالہ جی کی قربانی سے جدوجہدِ آزادی کے بکھرے ہوئے نظام کو متحد کرنے میں مدد ملی اور یہ آزادی کی بڑی مشعل میں تبدیل ہوئی۔ جناب امت شاہ نے انگریزوں کی ظلم و زیادتیوں کے خلاف لڑائی میں لالہ لاجپت رائے کے رول کو بھی اجاگر کیا۔