مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دلّی کیلئے ایک ہزار 723 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اِن پروجیکٹوں کا آغاز، وزیر اعظم نریندر مودی کے 75 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر جاری سیوا پکھواڑہ کے تحت کیا گیا ہے۔ تھیاگ راج اسٹیڈیم میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ آج اِن اسکیموں کے آغاز سے قومی راجدھانی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ گیارہ برس میں جناب مودی نے 60 کروڑ غریب شہریوں کو سہولتیں فراہم کی ہیں اور 25 کروڑ افراد کو غریبی سے نجات پانے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی زیر قیادت، ملک محفوظ ہے، معیشت مضبوط ہوئی ہے اور غریبوں تک سہولتیں پہنچی ہیں۔
جناب شاہ نے ہر کسی پر اندرون ملک تیار کردہ سامان خریدنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کی عادت میں شمار ہونا چاہیے اور ایک خوشحال بھارت کی تعمیر کی خاطر ایک جامع عزم ہونا چاہیے۔ آج جن اسکیموں کا آغاز کیا گیا، اُن میں بینائی سے معذور طلباء کیلئے اٹل دَرشٹی گرلز ہاسٹل، کم سمجھ والے افراد کیلئے اٹل آشا ہومز، ساوتری بائی پھولے سینئر سٹیزن ہومز، اسپتالوں کے بلاک، 101 آیوشمان آروگیہ مندر، 150 ڈائیلیسس سینٹر اور پولیس نگرانی کیلئے 75 ڈرونز شامل ہیں۔
Site Admin | September 17, 2025 10:12 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دلّی کیلئے ایک ہزار 723 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا