مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے، جو تریپورہ کے تین دن کے دورے پر گئے ہوئے ہیں، آج Dhalai ضلعے میں Bru لوگوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔ اِن لوگوں کے ساتھ گفتگو کے دوران جناب امت شاہ نے مستقل مکان ملنے کے بعد اُن کے تاثرات معلوم کئے۔ جناب امت شاہ نے اُن سے یہ معلوم کیا کہ آیا سبھی لوگوں کے پاس اُن کے راشن کارڈ اور آدھار کارڈ ہیں۔ وزیر موصوف نے اِن لوگوں کو یقین دلایا کہ جن افراد کے پاس آیوشمان بھارت کارڈ نہیں ہے، انہیں جلد ہی یہ مل جائیں گے۔ جناب امت شاہ نے اِن لوگوں سے یہ بھی کہا کہ بڑی بیماریوں کے علاج اور سرجری وغیرہ کیلئے انہیں پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
وزیر داخلہ نے نوجوانوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ ہنرمندی کی تربیت حاصل کریں اور خود اپنا کاروبار شروع کریں۔