مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نئی دلی میں انسدادِ دہشت گردی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلّی میں دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق اس دو روزہ کانفرنس میں قومی سلامتی پر اثرانداز ہونے والے معاملات اور دہشت گردی سے اُبھرنے والے خطرات پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ وزارت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف مربوط کارروائی کی خاطر باضابطہ اور غیر رسمی وسیلے قائم کر کے مختلف متعلقہ فریقوں میں تال میل پیدا کرنے پر خاص توجہ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ کانفرنس میں غیر ملکی دائرہئ اختیار میں آنے والے خطّوں سے شواہد اکٹھا کرنے، ڈیجیٹل فارنسِک اور دہشت گردی سے نمٹنے کی تحقیقات میں ڈیٹا کے تجزیے نیز قومی سلامتی کو لاحق اُبھرتے ہوئے Hybrid خطرات کے بارے میں مختلف اجلاس بھی ہوں گے۔ قومی جانچ ایجنسی اس کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔×