مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سہ پہر دلی کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں پندرہ ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں اسپتال کے بلاکس، 101 آیوشمان آروگیہ مندر، محلہ کلینک، 150 ڈائلیسس مراکز، پولیسنگ کے لیے 75 ڈرون اور کچرے سے توانائی پیدا کرنے کے دو پلانٹس شامل ہیں۔
یہ ترقیاتی پروجیکٹس دلی حکومت کی 15 روزہ ’سیوا پکھواڑہ‘ مہم کے تحت شروع کیے جا رہے ہیں، جو آج وزیر اعظم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی ہے۔ یہ مہم آج سے شروع ہو کر 2 اکتوبر تک جاری رہے گی، جو مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کا یومِ پیدائش ہے۔x