مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے آج بین الاقوامی سرحد کا معائنہ کیا اور کٹھوعہ ضلع میں BSF کی اگلی سرحدی چوکی پر زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جموں کے راج بھون میں اُن کا جموں وکشمیر پولیس کے اُن اہلکاروں کے کنبے کے افراد سے ملنے کا پروگرام ہے، جنہوں نے ملی ٹینٹوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جناب امت شاہ کچھ لوگوں کو تقرر نامے بھی سونپیں گے۔ وزیر داخلہ شام میں سری نگر کیلئے روانہ ہوں گے۔ کَل وہ سری نگر میں مربوط ہیڈکوارٹر اور شری امرناتھ سالانہ یاترا سے متعلق سکیورٹی کے سلسلے میں دو اہم میٹنگوں کی صدارت کریں گے۔ جناب شاہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے عوام کیلئے کئی کروڑ روپے کی لاگت کے مختلف پروجیکٹوں کو وقف بھی کریں گے۔×
Site Admin | April 7, 2025 3:14 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔