مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج دوپہر بہار کے سیتامڑھی ضلعے میں پُنورا دھام میں دیوی سیتا کے ایک عظیم الشان مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مندر کے بھومی پوجن کی یہ تقریب ویدمنتروں کے جاپ کے دوران منعقد کی جائے گی۔
اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ جناب شاہ، سیتامڑھی – نئی دلّی امرت بھارت ایکسپریس کو، سیتامڑھی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس ٹرین سے، بہار کی بہت سی اہم جگہوں سے ہوتے ہوئے، نئی دلّی اور سیتامڑھی کے درمیان براہِ راست رابطہ فراہم ہوگا۔
پورے مندر کے بندوبست کیلئے ایک ٹرسٹ کی تشکیل کی گئی ہے جس کا نام ’’شری جانکی جَن بھومی پُنورا دھام مندر نیایہ سمیتی‘‘ ہے۔ یہ ٹرسٹ ایودھیا مندر کے ٹرسٹ کی طرز پر تشکیل دیا گیا ہے۔ 159 فُٹ سے زیادہ اونچے اس عظیم الشان مندر کی تجویز پُنورا دھام نے پیش کی تھی۔
پورے ملک کے سادھو اور سَنت آج اِس تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں جن میں ایودھیا، کاشی، جنک پور اور جنوبی بھارت کے سادھو سَنت شامل ہیں۔بھومی پوجن کیلئے یاترا کے 21 مقامات سے مٹی لائی گئی ہے اور31 مختلف پَوِتر دریائوں سے پانی لایا گیا ہے۔