February 14, 2025 9:19 AM | NATIONAL GAMES CLOSING

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ہلدوانی میں 38 ویں قومی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ہلدوانی میں 38 ویں قومی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 28 جنوری کو دہرادون میں مہارانہ پرتاپ اسپورٹس کالج میں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا تھا۔ 38 ویں قومی کھیلوں میں 35 کھیل کود کے مقابلے ہوئے۔ دہرادون اِن مقابلوں کا اہم مقام رہا، جبکہ ہلدوانی، ہرِدوار اور رُدرپور جیسے شہروں میں بھی کھیل مقابلے ہوئے۔ قومی کھیلوں کی اختتامی تقریب ہلدوانی کے بین الاقوامی اسپورٹس کمپلیکس میں دوپہر دو بجے ہوگی۔ جناب امت شاہ کے علاوہ کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا سمیت کئی سرکردہ شخصیات اس موقع پر موجود رہیں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔