مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج گاندھی نگر میں مختلف عوامی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے، جن کی لاگت 708 کروڑ روپے ہے۔ کل جناب شاہ احمد آباد اور مہسانہ میں بہت سے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Aparna Khunt
جناب امت شاہ آج اپنے لوک سبھا حلقے میں بنیادی ڈھانچے اور سرکاری خدمات کے بہت سے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اِن میں واوول میں نو تعمیر شدہ ابتدائی صحت مرکز، اس شہر کے نو تشکیل شدہ 21 اور 22 سیکٹروں کو باہم ملانے والے انڈر برِج، پیٹھاپور میں ایک ابتدائی صحت مرکز اور کولواڑہ میں ONGC کنویں کے پاس، حال ہی میں تیار کی گئی کولواڑہ جھیل کا افتتاح بھی شامل ہے۔ شام کو جناب شاہ گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن اور ڈاک محکمے کے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر داخلہ مختلف ڈاک اسکیموں کے فوائد، متعلقہ لوگوں میں تقسیم کریں گے اور عوامی ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔