October 4, 2025 9:56 AM | Amit Shah Bastar

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج چھتیس گڑھ کے اپنے دورے میں، جگدل پور علاقے میں، بَستر دسہرہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج چھتیس گڑھ کے اپنے دورے میں، جگدل پور علاقے میں، بَستر دسہرہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ Muria Darbar میں شرکت کریں گے، جس کا اہتمام جگدل پور کے ڈویژنل   صدر دفتر میں، بَستر دسہرہ تہوار کے تحت کیا گیا ہے۔ بَستر دسہرہ کو دنیا میں سب سے طویل مدّت تک منایا جانے والا تہوار سمجھا جاتا ہے۔ یہ تہوار 75 دن تک منایا جاتا ہے، جو Hareli Amavasya پر شروع ہوتا ہے۔ اِس تہوار کے دوران دَنتیشوری دیوی کی پوجا کی جاتی ہے، جو بَستر کی قبائلی برادری کی اعلیٰ ترین دیوی ہے۔ Muria دربار اِس تہوار کا آخری مرحلہ ہوتا ہے۔ Muria دربار میں عوامی نمائندگان اور افسران، لوگوں کی پریشانیاں سنتے ہیں۔ اِس موقعے پر مانجھی، چَلکی اور پجاری جیسے روایتی قبائلی نمائندے، حکومت کے سربراہان یا سینئر نمائندوں سے راست بات چیت کرتے ہیں۔

اِن قدیم روایات سے قبائیلی سماج کے جمہوری اقدار میں گہرے یقین کا اظہار ہوتا ہے۔

وزیر داخلہ جگدل پور میں اپنے دورے میں، ماں دَنتیشوری مندر میں پوجا ارچنا کریں گے اور سودیشی میلہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔