مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہوں کی دوسری قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس بھارت کو منشیات سے پاک کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کو تقویت دینے کے ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی اور اس کانفرنس سے منشیات سے نجات دلانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے ایک روڈ میپ کو تشکیل دیا جائے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کانفرنس کا موضوع ہے متحدہ عہد، مشترکہ ذمہ داری جس کا اہتمام نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
پیش ہے ایک رپورٹ V/C SAKLEN AKHTAR———
حکومت نے منشیات کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔ دو روزہ کانفرنس میں ملک میں منشیات سے نمٹنے میں سبھی متعلقہ فریقوں کے ذریعے کی گی مشترکہ کوششوں کے بارے ایک جامع تجزیہ کیا جائے گا اور منشیات کی روک تھام کے لئے مستقبل کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ کانفرنس کے دوران 8 تکنیکی اجلاس ہوں گے۔ جن میں منشیات سے پاک بھارت 2047، تحقیقات اور مقدمات میں فعالیت کو بہتر منشیات کے نیٹ ورک کے رابطوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات فراہم کرنے والوں کو ختم کرنا شامل ہیں۔ کانفرنس میں 36 ریاستوں کے سربراہوں کے علاوہ حکومت کے دیگر محکموں کے فریق شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ منشیات کی روک تھام کے بیورو کی سالانہ رپورٹ 2024 جاری کریں گے اور منشیات کو ضائع کرنے کی اِن لاین مہم کا آغاز کریں گے۔
نئی دلی سے سقلین اختر کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامہ کے لئے میں