ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ممبئی میں انڈیا میری ٹائم وِیک 2025 کا افتتاح کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ممبئی میں India Maritime Week  آئی ایم ڈبلیو 2025  کا افتتاح کریں گے۔ اِس پانچ روزہ کانفرنس کا انعقاد، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، بندرگاہوں کی بھارتی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کرا رہی ہے، جس میں سمندری نشوونما، تجارتی توسیع اور نیلگوں معیشت کی پائیدار ترقی کا، بھارت کا مستقبل کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں،سمندری صنعت سے متعلق بھارت اور غیر ملکی شخصیتیں، پالیسی ساز، سرمایہ کار، اختراکار اور متعلقہ فریقین شرکت کریں گے۔

IMW -2025 میں نمائشوں، پینل مذاکرات اور بات چیت کے اجلاس منعقد کئے جائے گے،

 جن میں بندرگاہوں، جہاز رانی، لوجسٹکس اور سمندر میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دستیاب موقعوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

کانفرنس کا مقصد سمندری تجارت اور سرگرمیوں کے ایک مرکز کے طور پر، بھارت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا اور اِس شعبے میں اشتراک، اختراع اور پالیسی سے متعلق مذاکرات کو فروغ دینا ہے۔

IMW 2025 کا افتتاح، وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے اور اُن کے ساتھ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساوَنت اور اُڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی بھی ہوں گے۔IMW 2025 میں، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر بھی شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو ایک خصوصی مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے۔ IMW کانفرنس کے بعد جناب امت شاہ ممبئی میں Mazagaon گودی میں، گہرے سمندر میں ماہی گیری کے جدید ترین جہازوں کا افتتاح کریں گے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر مملکت مرلی دھر Mohol بھی اِس موقعے پر موجود ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔