مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج صبح ناگپور کے جامٹھا میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ میں ‘Swasti Niwas’ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ جناب شاہ آج سہ پہر کامٹھی بلاک میں Chicholi کے مقام پر نیشنل فورنسک سائنس یونیورسٹی NFSU کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ جناب شاہ آج سے مہاراشٹر کے 3 روزہ دورے پر رہیں گے۔
اسی دوران NFSU بانی وائس چانسلر ڈاکٹر جے ایم ویاس نے بتایا ہے کہ مہاراشٹر میں NFSU کے نئے کیمپس کے قیام سے ہنر یافتہ فورنسک ماہرین کا ایک گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ ناگپور کیمپس NFSU کا 11واں کیمپس ہوگا، جبکہ مہاراشٹر میں یہ پہلا ہوگا۔ ناگپور کے بعد جناب شاہ آج ناندیڑ میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وزیر داخلہ کَل کئی پروگراموں میں شامل ہونے کیلئے ممبئی کا دورہ کریں گے۔×