December 5, 2025 9:58 AM | Gujrat Amit Shah

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سے گجرات کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سے گجرات کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب شاہ احمد آباد، گاندھی نگر، Vav Tharad اور بناس کانٹھا میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ جناب شاہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے بنیادی ڈھانچے کے مختلف اہم اور عوامی سہولت کے پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے۔

جناب امت شاہ اپنے دن کی شروعات سودیش اُتسو کے آغاز کے ساتھ کریں گے، جس کا اہتمام احمد آباد کے GMDC گراؤنڈ میں سودیشی جاگرن منچ نے کیا ہے۔ اس کے بعد وزیر موصوف NABARD-IAMAI اَرتھ سمٹ 2025-26 سے خطاب کریں گے۔ اس دو روزہ سمٹ کا مقصد عالمی تبدیلی کیلئے دیہی سطح پر اختراع کو بااختیار بنانے اور بھارت کی دیہی ترقی میں امدادِ باہمی اداروں کے اہم رول جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ بعد میں وزیر داخلہ گاندھی نگر میں مختلف عوامی سہولیات اور شہری پروجیکٹوں کو وقف کریں گے، جن میں نیا تعمیر کردہ ریلوے اوور برِج اور ایک انڈر برِج اسپورٹ کامپلیکس شامل ہے۔ جناب شاہ اپنے لوک سبھا حلقے گاندھی نگر میں صحت کے ایک ابتدائی مرکز اور عوامی فلاح و بہبود کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

بعد میں وہ سنسد اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شامل ہوں گے اور احمد آباد شاپنگ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔