مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج قومی راجدھانی کی دلّی اسمبلی میں کُل ہند سطح پر اسپیکروں کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس کانفرنس کا اہتمام ملک میں پہلے منتخب کیے گئے اسپیکر کے طور پر وٹھّل بھائی پٹیل کے مرکزی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے سو سال پورے ہونے کی یاد میں کیا جا رہا ہے۔
29 ریاستی اسمبلیوں کے اسپیکر صاحبان اور قانون ساز کونسلوں کے نائب چیئرمین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دلّی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے بتایا کہ وٹھّل بھائی پٹیل کی زندگی، پارلیمنٹ میں ان کی خدمات اور آزادی کی جنگ میں ان کے رول پر مبنی ایک خصوصی دستاویز اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔×