مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج تریپورہ کی راجدھانی اگرتلہ میں شمال مشرقی کونسل NEC کی، 72ویں مکمل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اِس اجلاس میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترا دتیہ سندھیا، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سُکانت مجومدار بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سبھی مشرقی ریاستوں کے گورنرس اور وزراء اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔
V/C Kunal Shinde
NEC کے سبھی اہم اجلاس جن میں خطے کی ترقی کو رفتار دینے پر توجہ دی گئی ہے، آج اگرتلہ میں Pragya بھون میں منعقد کیے جائیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اِس جلسے کی صدارت کے علاوہ بینکرز کانکلیو کی بھی صدارت کریں گے جس میں سرکاری اداروں اور پرائیویٹ بینکوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اِس کے علاوہ شمال مشرق کے اسپیس ایپلی کیشنز مرکز NESAC کی میٹنگ بھی منعقد ہوگی۔ اصل جلسے سے پہلے کَل شام ایک موضوعاتی اورتکنیکی جلسہ منعقد کیا گیا، جس کی صدارت شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر سُکانت مجومدار نے کی۔
وزارت، خطے کی متوازن، لگاتار اور سب کی شمولیت والی ترقی کے ویژن کو آگے بڑھانے میں پیش پیش رہی ہے۔
وزارت کی تخلیق، شمال مشرقی ریاستوں کے تئیں حکومت کے عزم کے تحت ایک اہم لمحہ تھا جیسا کہ خطے کو درپیش منفرد نوعیت کے چیلنجوں کو دور کرنے کے ایک خصوصی طریقہ کار کی ضرورت کو، خاطر خواہ طور پر سمجھا گیا۔