مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج آسام میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج آسام میں متعدد ترقیاتی پراجکٹوں کا آغاز کریں گے۔ وہ کل شام گولاگھاٹ پہنچے۔ جناب شاہ گولاگھاٹ ضلع کے Dergaon میں جدید طرز کی لچت بارپھکن پولیس اکادمی کا افتتاح کریں گے اور پولیس اکادمی کے مکانات کی تعمیر سے متعلق پراجکٹوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما اور بندرگاہوں، جہاز رانی و آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال بھی موجود ہوں گے۔

آج دوپہر وزیر داخلہ میزورم کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ آسام رائفلز base کو آیزوال شہر کے وسط سے Zokhawsang میں نئے سرے سے قائم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Gin Gante

کل جناب شاہ کوکراجھار ضلع کے Dotma میں آل بوڈو اسٹوڈینٹس یونین کی 57ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کریں گے اور دن میں بعد میں سبھی آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے وزراءِ اعلیٰ کے ساتھ گواہاٹی میں شمال مشرقی ریاستوں میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کا جائزہ لیں گے۔x